امریکہ نے بحیرہ عرب میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا جو امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق ایف-35 لڑاکا طیارے نے اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کے قریب پیش آیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی کارروائی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، جس کے پیش نظر فوری اقدام کیا گیا۔
اس کارروائی کے بعد بحیرہ عرب میں امریکی فوج کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور علاقے میں نگرانی جاری ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی فوج اور ائیرکرافٹ کیریئر کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔
