جنونی لاہوریوں کا کمال،دو روز میں 34 کروڑ کا پتنگ بزنس-لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ پتنگوں اور پنوؤں کی خرید و فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بسنت کے پہلے دو دنوں میں پتنگوں، گڈے، گڈیوں اور پنوؤں کی مجموعی خرید و فروخت 34 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ پہلے روز 16 کروڑ جبکہ دوسرے روز 18 کروڑ روپے کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے دن لاہور میں چھ لاکھ سے زائد گڈے، گڈیاں اور پتنگیں فروخت ہوئیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد پنے بھی فروخت کیے گئے۔ بسنت کی تیاریوں کے دوران شہر بھر میں پتنگ بازی کا کاروبار غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے۔
