بریکنگ نیوز

اپوزیشن رکن نےپنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا

جولائی 28, 2025 admin
اپوزیشن رکن نےپنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا

اپوزیشن رکن نےپنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا
اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔

قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا پائی کے باعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کرنے کے بعد ختم کردیا، قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں واپس بھجوا دیا۔

ظہیر اقبال کی سینئر حکومتی ارکان کے ساتھ مشاورت ہوئی، جس میں حکومتی ارکان نے قائم مقام اسپیکر کے سامنے مؤقف رکھا کہ اپوزیشن کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے، نعرے برداشت کیے جا سکتے ہیں، ہاتھاپائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔