لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 56 اور شاداب خان نے 46 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 10 اور سلمان آغا و محمد نواز نے 5،5 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بولرز میں بین ڈوارشیئس نے 39 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیم نے آخری 5 اوورز میں 70 رنز اسکور کیے اور فہیم اشرف 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فائنل الیون میں فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر چکا ہے۔
