واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو خفیہ طور پر ڈیڈ لائن دی ہے، اور اگر ایران اس دوران جوہری معاہدہ قبول نہیں کرتا تو امریکہ بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کر دی گئی ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران مقررہ وقت میں معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈیڈ لائن کی مدت ظاہر نہیں کی اور بتایا کہ اس کی تفصیلات صرف انہیں معلوم ہیں، تاہم امید ظاہر کی کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
اسی دوران، اسرائیل کے بحیرہ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر ایک امریکی میزائل بردار تباہ کن بحری جہاز لنگر انداز ہو گیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔
