بریکنگ نیوز

بھارت کو پاکستانی دریاؤں کے ڈیم ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

جنوری 31, 2026 admin
بھارت کو پاکستانی دریاؤں کے ڈیم ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف اہم قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کے ریکارڈ فراہم کرے۔

عدالت نے بھارت کو ہدایت کی کہ وہ 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا منصوبوں کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، اور اگر ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو اس کی وجہ بھی بیان کرے۔

عالمی ثالثی عدالت کے مطابق پاکستان 2 فروری تک یہ واضح کرے گا کہ کون سی دستاویزات درکار ہیں۔ کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔