بریکنگ نیوز

شبِ برات پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

جنوری 30, 2026 admin
شبِ برات پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب حکومت نے شبِ برات کے موقع پر بدھ 4 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے انتظامی دائرہ کار میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار و نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل کونسلز اور سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام مذہبی سرگرمیوں میں بلا رکاوٹ شرکت کر سکیں۔ محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں میں متوقع رش کے پیش نظر مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔