بریکنگ نیوز

ایرانی فوج کا نئے حملے پر فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

جنوری 30, 2026 admin

ایرانی فوج کا نئے حملے پر فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کا نیا حملہ کیا گیا تو اس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبے اور ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی دوبارہ احمقانہ اقدام کی صورت میں ایران لمحوں میں ردعمل دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ تمام تنصیبات ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ایرانی فوجی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کا دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔ قیادت کے مطابق قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی خطرے کی صورت میں بھرپور دفاعی صلاحیت استعمال کی جائے گی۔