بریکنگ نیوز

ایرانی افواج کی انگلیاں ہتھیاروں کے ٹریگر پرہیں،ایرانی پاسداران انقلاب

جنوری 23, 2026 admin
ایرانی افواج کی انگلیاں ہتھیاروں کے ٹریگر پرہیں،ایرانی پاسداران انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں ایرانی افواج فوری ردعمل دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل پاکپور نے واضح کیا کہ دشمن غلط فہمی میں نہ رہیں، ایرانی افواج کی انگلیاں ہتھیاروں کے ٹریگر پر ہیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں فوری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کی طاقت کے حوالے سے غلط اندازے لگانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ 12 روزہ جنگ کے بعد دشمنوں کو اندازہ ہو چکا ہوگا کہ ایران پر حملے کی صورت میں انہیں شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ایرانی افواج پہلے سے زیادہ مضبوط اور بہتر طور پر تیار ہیں، اور اگر امریکا یا اسرائیل کوئی سازش کرے گا تو اس کا جواب لازمی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف امریکا کی بڑی فوجی نفری روانہ کی جا رہی ہے، جس میں جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے شامل ہیں، اور یہ اقدامات احتیاطی طور پر کیے جا رہے ہیں۔