امریکا نے ایران کی جانب ایک بڑی فوجی فورس روانہ کر دی ہے جس میں طیارہ بردار بحری جہاز، جنگی جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی بڑی فورس ایران کی طرف رواں دواں ہے، کئی جہاز اور دیگر فوجی وسائل ایران کے قریب تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ حالات کا احتیاطی جائزہ لیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے جوہری اور دفاعی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ غیر قانونی اقدامات کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق، امریکا کی یہ فوجی نقل و حرکت لازمی طور پر فوجی کارروائی کا مطلب نہیں رکھتی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کی جانے والی فورس میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، دیگر جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔ ٹرمپ نے پہلے بھی واضح کیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کرے گا مگر اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ فعال کرتا ہے تو امریکا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
