بریکنگ نیوز

ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

جنوری 23, 2026 admin
ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

سعودی عرب میں جاری فیسٹول ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی نمائندگی شعیب ملک اور عمران نذیر نے کی، جبکہ بھارت کی ٹیم میں عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی شامل تھے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 51 رنز ہی بنا سکی اور میچ پاکستان کے نام رہا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، جبکہ شعیب ملک اور عرفان پٹھان ایک دوسرے سے گلے بھی ملے، جس سے کھیل کی مثبت روح دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شکست دی تھی۔ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔