پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 6 میں جگہ بنا لی
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سمیر منہاس 74 اور احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ عثمان خان نے 26 اور علی حسن بلوچ نے 3 رنز بنائے۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے 35 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نتھینیل ہلابانگانا نے 59 اور برانڈن سینزیرے نے 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے گروپ مرحلے میں دو میچز میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کیا اور اب سپر 6 کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔
