ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈے ایران کے جائز ہدف ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے ممکنہ امریکی مداخلت پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے اور خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، لیکن اس کا مطلب فوجی مداخلت نہیں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جہاں بعض شہروں پر حکومت کا کنٹرول محدود ہے۔ ایرانی حکومت پر عوام کے ساتھ برسوں کے دوران برا سلوک کے الزامات عائد ہیں اور موجودہ مظاہرے اس کی سزا تصور کیے جا رہے ہیں۔
