جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ،4 جاں بحق، 4 شدید زخمی
جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کے باعث جانوروں سے لوڈ ایک مزدا گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مجموعی طور پر آٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ موٹروے ایمبولینس سروس کی گاڑیوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جسے بعد ازاں معمول پر لے آیا گیا
