بریکنگ نیوز

قاضی انور ایڈووکیٹ کی علیمہ خان سے وائس میسج پر معافی

دسمبر 25, 2025 admin
قاضی انور ایڈووکیٹ کی علیمہ خان سے وائس میسج پر معافی

سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان سے معذرت کر لی ہے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وائس میسج کے ذریعے علیمہ خان سے معافی مانگی۔

وائس میسج میں قاضی انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے علیمہ خان سے متعلق غلط معلومات کی بنیاد پر الفاظ ادا کیے، جس پر وہ شرمندہ ہیں اور عزت کے ساتھ معافی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ان کے لیے قابل احترام ہیں اور بانی پی ٹی آئی ان کے قائد ہیں، اس لیے ان کی بہنوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی نامناسب گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا اور جو کچھ کہا گیا وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔

واضح رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے حال ہی میں صوبائی صدر انصاف لائر فورم اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے علیمہ خان سے متعلق بعض باتیں کی تھیں۔

اس گفتگو میں قاضی انور کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں علیمہ خان کو ان سے کیا شکایت ہے اور ان کے بقول علیمہ خان کے کہنے پر پارٹی قیادت نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔