خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب دہشتگرد عارف عرف "ڈان” بھی شامل تھا۔
حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی ذوالفقار حمید نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
