بریکنگ نیوز

مونگ پھلی کے معمولی تنازع پر فائرنگ،ریڑھی بان جاں بحق

دسمبر 20, 2025 admin
مونگ پھلی کے معمولی تنازع پر فائرنگ،ریڑھی بان جاں بحق
مونگ پھلی کے معمولی تنازع پر فائرنگ،ریڑھی بان جاں بحق- فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازع خونی شکل اختیار کر گیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے ریڑھی سے بغیر پیسے دیے مونگ پھلی اٹھا کر کھا لی۔جب ریڑھی بان نے اسے منع کیا تو ملزم طیش میں آ گیا اور اس نے اچانک فائرنگ کر دی۔ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ریڑھی بان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب مقتول کے ورثا نے انصاف کے مطالبے کے لیے تھانے کے سامنے احتجاج بھی کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی