بریکنگ نیوز

غزہ میں فوجی دستوں پر غور کی پیشکش،امریکا پاکستان کا شکر گزار

دسمبر 20, 2025 admin
غزہ میں فوجی دستوں پر غور کی پیشکش،امریکا پاکستان کا شکر گزار

غزہ میں فوجی دستوں پر غور کی پیشکش،امریکا پاکستان کا شکر گزار

امریکی وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکا کو اس بات پر اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجے گا؟

اس پر مارکو روبیو نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہت شکرگزار ہیں کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ملک ابھی کچھ سوالوں کے جواب چاہتے ہیں اور ان کے بعد ہی ہم کسی ملک سے یہ کہہ سکیں گے کہ وہ غزہ امن منصوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ بہت سے ملک ایسے ہیں جو اس تنازعے میں شریک ہر فریق کے لیے قابل قبول ہیں اور جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔