بریکنگ نیوز

گھوٹکی میں بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب

دسمبر 17, 2025 admin
گھوٹکی میں بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب

گھوٹکی میں بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے کشمور میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس سے اغوا کیے گئے تمام 14 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اباڑو عبدالقادر کے مطابق مغوی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے ابتدائی طور پر کنڈکٹر درست معلومات فراہم نہیں کر سکا تھا، تاہم تحقیقات کے بعد تصدیق ہوئی کہ ڈاکوؤں نے 19 نہیں بلکہ 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ڈی ایس پی عبدالقادر نے بتایا کہ اغوا کیے گئے 14 مسافروں میں سے 13 کو زندہ بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ ایک مسافر واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ بھی فائر کیے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔