بریکنگ نیوز

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

دسمبر 10, 2025 admin
عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور-حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں رہی

وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں رہی۔ ان کے مطابق تحریکِ انصاف مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں، اور احتجاج کے نام پر فتنہ و انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے، اور حکومت اب اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔”

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا منشیات اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے اور ان کی کارکردگی ’’زیرو نہیں بلکہ مائنس‘‘ ہے۔ اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور انہیں سرپرستی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔