بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

دسمبر 9, 2025 admin
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 15 فروری کو ہوگی

اسلام آباد — پاکستان الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے اور پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی، جبکہ اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ انتخابی نشان بھی اسی روز الاٹ کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پولنگ کے اگلے دن یعنی 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں شرکت کے دوران ضابطہ اخلاق اور قانون کی مکمل پابندی کریں۔