عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پاکستان کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت تیسری قسط ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان نے 37 ماہ کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت ستمبر 2024 میں پہلا قرض حاصل کیا تھا۔
ای ایف ایف پروگرام کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر ستمبر 2024 میں، جبکہ دوسری قسط ایک ارب ڈالر مئی 2025 میں مل چکی تھی۔ اس نئی قسط کی منظوری سے پاکستان کی مالی معاونت اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔
