خلا سے لی گئی تصویر میں خانہ کعبہ روشن نقطے کی صورت نمایاں، دنیا بھر میں دلچسپی بڑھ گئی
مکہ مکرمہ کی خلا سے لی گئی ایک منفرد تصویر نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں خانہ کعبہ روشن نقطے کی طرح چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ یہ تصویر خلا میں 220 دن کا مشن مکمل کرنے کے بعد واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔
ڈونلڈ پیٹٹ کے مطابق مدار سے لی گئی اس تصویر میں مکہ مکرمہ کے وسط میں جھلملاتا ہوا نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلامی دنیا کا مقدس ترین مقام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خلا سے بھی اس مقام کی روشنی اور مرکزیت واضح دکھائی دیتی ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی، اور صارفین نے اس منظر کو ایک غیر معمولی اور متاثر کن حقیقت قرار دیا۔ متعدد صارفین نے لکھا کہ خلا سے نظر آنے والی یہ روشنی روحانی عظمت کا احساس مزید بڑھا دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تصویر جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور خلائی فوٹوگرافی کی بدولت ممکن ہوئی، جو سائنسی طور پر بھی ایک قابلِ غور منظر ہے۔ تصویر مذہبی حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو مقدس مقامات کی حقیقت کا نیا زاویہ دکھاتی ہے۔ تا ہوں۔
