بریکنگ نیوز

اڈیالہ جیل کے اطراف ریڈ زون قائم سکیورٹی مزید ٹائٹ

دسمبر 5, 2025 admin

 

اڈیالہ جیل کے اطراف ریڈ زون قائم سکیورٹی مزید ٹائٹ-اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کے گرد و نواح کے پورے علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی حدود کا حتمی تعین آج مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد داخلی اور بیرونی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خصوصی تربیت یافتہ عملہ بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں مجموعی قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زائد ہے، اور سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان واحد ایسے قیدی نہیں جن کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ دیگر اہم مقدمات کے ملزمان کی حفاظت کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ اگر کسی نے جیل پر حملہ یا جیل توڑنے کی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست بھرپور قوت کے ساتھ جواب دے گی۔