بریکنگ نیوز

مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری

دسمبر 5, 2025 admin
مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری

 

مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری-عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے اس سلسلے میں باضابطہ تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات بھی شامل ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو بارہا طلب کیے جانے کے باوجود وہ کسی بھی سماعت پر پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان کے خلاف درج مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

مرزا شہزاد اکبر پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کیے تھے، جس کے بعد جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مرزا شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔