بریکنگ نیوز

ویرات کوہلی کاناگن ڈانس پھر وائرل

دسمبر 5, 2025 admin
ویرات کوہلی کاناگن ڈانس پھر وائرل

 

ویرات کوہلی کاناگن ڈانس پھر وائرل ہوگیا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جہاں وہ شاندار فارم میں دکھائی دیے، وہیں میدان میں اُن کے منفرد انداز بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

رائے پور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پانچویں اوور میں جب ارشدیپ سنگھ نے کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا تو کوہلی نے خوشی میں اپنا مشہور ’ناگن ڈانس‘ کیا۔ یہ لمحہ کیمرے میں محفوظ ہوا اور فوری طور پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا، جس پر مداحوں نے ’پرانا کوہلی‘ واپسی کا نعرہ لگا دیا۔

میدان میں بھی کوہلی کا راج برقرار رہا۔ 37 سالہ اسٹار بیٹر نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور 93 گیندوں پر 102 رنز بنا کر اپنی بہترین فارم ثابت کر دی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں بھی انہوں نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو متاثر کیا تھا۔

یہ ان کی 84ویں انٹرنیشنل اور 53ویں ون ڈے سنچری ہے، جبکہ وہ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے تاریخی ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔