بریکنگ نیوز

پاکستان اب اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہے:فیلڈ مارشل

دسمبر 4, 2025 admin
پاکستان اب اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہے:فیلڈ مارشل

 

پاکستان اب اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہے:فیلڈ مارشل

اسلام آباد میں ایوانِ صدر کے دورے کے دوران آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی اور استحکام کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری کی منظوری دی، جس کے بعد ایوانِ صدر نے بھی اس تقرری کی توثیق کر دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

ساتھ ہی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کرلی گئی ہے، جس کا اطلاق مارچ 2026 میں ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔