بنوں،پولیس گاڑی پر حملہ،2جاں بحق،دو اہلکار زخمی-بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر لے گئے۔
