بریکنگ نیوز

لکی مروت،پولیس موبائل پر خودکش حملہ،1اہلکار شہید،6زخمی

دسمبر 1, 2025 admin
لکی مروت،پولیس موبائل پر خودکش حملہ،1اہلکار شہید،6زخمی

لکی مروت،پولیس موبائل پر خودکش حملہ،1اہلکار شہید،6زخمی-لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو حملہ آور سڑک کنارے موجود تھے۔ جیسے ہی پولیس موبائل قریب پہنچی، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ دھماکے میں ایک حملہ آور ہلاک بھی ہوا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس فرار ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔