نومنتخب ارکان کا حلف،ایوان شدید شور شرابے سے گونج اٹھا-لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کا عمل اس وقت خاصا شور شرابے کا باعث بنا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان نعرے بازی شروع ہوگئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، جن میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔
حلف برداری کے دوران اپوزیشن ارکان مسلسل ڈیسک بجاتے اور نعرے لگاتے رہے، جبکہ حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی میں بھرپور حصہ لیا۔ شور اتنا بڑھ گیا کہ ایوان میں ایک دوسرے کی آواز سننا مشکل ہو گیا، تاہم حلف کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
ہنگامہ خیز ماحول کے باوجود نومنتخب ارکان نے ایوان کا حصہ بن کر اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
