بریکنگ نیوز

اڈیالہ جیل:عمران خان مکمل صحتیاب،بھارتی افواہیں بے بنیاد

نومبر 26, 2025 admin
اڈیالہ جیل:عمران خان مکمل صحتیاب،بھارتی افواہیں بے بنیاد

 

اڈیالہ جیل:عمران خان مکمل صحتیاب،بھارتی افواہیں بے بنیاد-اڈیالہ جیل حکام نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق شائع شدہ افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

سپریٹینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے انتقال کی خبریں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افواہوں کی تردید کے لیے جیل انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ ملکی میڈیا کے ذمہ داران کو بھی بروقت معلومات فراہم کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔