بریکنگ نیوز

بولان:بارودی سرنگ دھماکہ،3 بچے جاں بحق

نومبر 26, 2025 admin
بولان:بارودی سرنگ دھماکہ،3 بچے جاں بحق

بولان:بارودی سرنگ دھماکہ،3 بچے جاں بحق-بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل سنی میں ایک گھر کے اندر بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ عبدالحئی جتوئی کے گھر میں ہوا، جہاں گھر کے افراد موجود تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کی چھت گر گئی اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ ندیم احمد، 13 سالہ سونا خان اور 13-14 سالہ بی بی بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل رات کے وقت گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ واقعے کی نوعیت ایک ٹارگٹڈ حملے کی صورت اختیار کرتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ حساس ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔