بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

نومبر 26, 2025 admin
اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

 

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر گرفتار-اسلام آباد پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ان کے پاس سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے سے متعلق ضروری قانونی دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

فرخ کھوکھر کا تعلق راولپنڈی کے معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے ہے اور وہ چند ماہ قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی (ف) میں شامل ہوئے تھے۔