جی بی کے لیے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے قائدِ حزبِ اختلاف اور وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) یار محمد عہدہ سنبھالنے سے قبل حلف اٹھائیں گے۔
کونسل سیکریٹریٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی آرٹیکل 48 اے ٹو کے تحت کی گئی ہے، جب کہ تقرری کا فیصلہ متعلقہ حکام کی باہمی مشاورت کے بعد طے پایا۔
