بریکنگ نیوز

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،25 من گوشت اور 50 گدھے برآمد

جولائی 26, 2025 admin
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،25 من گوشت اور 50 گدھے برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،25 من گوشت اور 50 گدھے برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا جبکہ 50 سے زائد گدھے بھی برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے ترنول کے علاقے میں بڑی کارروائی کی گئی، اس دوران 25 من سے زائد گدھے کا گوشت قبضے میں لے لیا جبکہ موقع سے 50 سے زائد زندہ گدھے بھی برآمد ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا۔

ترجمان نے بتایاکہ ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا جبکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے گوشت کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھاکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا اور موقع پر موجود ایک غیرملکی شہری کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے، شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے۔