بریکنگ نیوز

راولپنڈی،جرگے کے دوران فائرنگ،2سگے بھائی جاں بحق

نومبر 23, 2025 admin
راولپنڈی،جرگے کے دوران فائرنگ،2سگے بھائی جاں بحق(فائل فوٹو)

 

 راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی (تھانہ سول لائنز) میں سابقہ دشمنی کے تصفیے کے لیے جاری جرگے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد فرقان اور احتشام موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران ملزم متال نے اچانک فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ایک لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے، جس کے باعث معاملہ مزید حساسیت اختیار کر گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔