پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-ٹی20 ٹرائی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ سورنگا کی جانب سے جنیت لیانگ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،
جبکہ کوشال پریرا نے 25، کامل مشرا نے 22، پتھم نسانکا نے 17 اور وینندو ہسارنگا نے 11 رنز اسکور کیے۔ کوشال مینڈس اور کامیندو مینڈس 3،3 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں 131 رنز بنا کر آسان کامیابی حاصل کرلی۔ صاحب زادہ فرحان 80 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز بنائے۔
سری لنکا کے بولرز میں دشمانتا چمیرا نے 2 جبکہ داسن شناکا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
