بریکنگ نیوز

خبردار،ہوشیار!،راولپنڈی میں آج سے ای چالان سسٹم فعال

نومبر 22, 2025 admin
خبردار،ہوشیار!،راولپنڈی میں آج سے ای چالان سسٹم فعال

 

خبردار،ہوشیار!،راولپنڈی میں آج سے ای چالان سسٹم فعال ہوگیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں آج سے ای چالان سسٹم فعال ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ خودکار سرویلنس سسٹم جرائم اور ٹریفک واقعات کی بروقت رپورٹنگ میں مددگار ثابت ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو بھیجا جائے گا، اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔

ای چالان سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، لین وائلیشن یا دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھی فوری ای چالان جاری ہوگا۔

اسی طرح غیرنمونہ یا غیرقانونی نمبر پلیٹ پر بھی خودکار کارروائی ہوگی اور خلاف ورزی ریکارڈ ہوتے ہی چالان گھر کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں سیف سٹی کے تحت 359 مقامات پر 2,000 سے زائد کیمرے نصب ہیں، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 15 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ کیمروں کے ذریعے عوامی مقامات کی نگرانی، ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس کی کارکردگی میں بہتری ممکن ہوگی۔