بریکنگ نیوز

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

نومبر 21, 2025 admin
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

 

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کے اعلان کی تاریخ طے کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو ممبئی میں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیڈول کے اجراء کی تقریب میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ شرکت کریں گے جبکہ سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2026 آئندہ برس فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کے 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے جن میں شامل ہیں:

پاکستان، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلادیش، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، عمان، نیپال اور یو اے ای۔

آئی سی سی کے مطابق شیڈول جاری ہونے کے بعد میچ وینیوز اور ٹیموں کے گروپس کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔