پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ماہِ جمادی الثانی کا آغاز اتوار 23 نومبر سے ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے سال 2026 کے چاند کی رویت کا پیشگی کیلنڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کیلنڈر میں پورے سال کے اسلامی مہینوں کی ممکنہ تاریخیں، چاند کی پیدائش، غروب آفتاب اور رویت کے اوقات شامل ہیں۔
سال 2026 کے چاند کی متوقع تاریخیں
- شعبان: 21 جنوری
- رمضان: 18 فروری
- شوال: 19 مارچ
- ذی القعد: 18 اپریل
- ذی الحجہ: 17 مئی
- محرم: 15 جون
- صفر: 15 جولائی
- ربیع الاول: 13 اگست
- ربیع الثانی: 12 ستمبر
- جمادی الاول: 12 اکتوبر
- جمادی الثانی: 10 نومبر
- رجب: 10 دسمبر
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ کیلنڈر سائنسی اور موسمیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام اور ادارے پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔
