کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے12افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جبکہ 9افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
ملک پور کے علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بڑا حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
https://t.co/Nf28m3KfVF مزیذ تازہ ترین ویڈیو دیکھنے کیلئے ہمارے فیس بک پیج کو LIKE کریں اور ہمارے یوٹیوب چینل abs24news کو subscribe کریں #Faisalabad #ChemicalFactoryExplosion #BoilerExplosion#BreakingNews #PakistanNews #FactoryAccident #TragicIncident#Rescue1122
— abs 24news (@abs24news_) November 21, 2025
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوری بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، جس سے عمارت اور قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر متاثرہ حصوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف رہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث سرچ اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
