بریکنگ نیوز

زمبابوے کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی جیت

نومبر 20, 2025 admin
زمبابوے کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی جیت

زمبابوے کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی جیت

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔