بریکنگ نیوز

جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

نومبر 20, 2025 admin
جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے، جہاں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر شو میں جے ایف-17 کی جدید صلاحیتوں اور عملی کارکردگی نے اسے ایک قابل اعتماد اور مؤثر لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، جس کے باعث مختلف ممالک نے اس طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، جو پاکستان کی دفاعی صنعت کے بڑھتے ہوئے عالمی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ معاہدہ جے ایف-17 تھنڈر کی بین الاقوامی سطح پر مستقل مقبولیت اور اس پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
دبئی ایئر شو میں پاکستان کے معروف سپر مشاق ٹرینر طیارے نے بھی اپنی موجودگی سے دنیا کی توجہ حاصل کی۔