بریکنگ نیوز

اسلام آبادمیں ایم ٹیگ لگانے کے 7 مراکز فعال

نومبر 19, 2025 admin
اسلام آبادمیں ایم ٹیگ لگانے کے 7 مراکز فعال

 

اسلام آبادمیں ایم ٹیگ لگانے کے 7 مراکز فعال، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

 

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں داخلے کو منظم بنانے کے لیے ایم ٹیگ نظام کو مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں سات مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ مرحلے میں ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مندرجہ ذیل مراکز پر ایم ٹیگ حاصل کرسکتے ہیں:

  • کچنار پارک، سیکٹر I-8
  • اسلام آباد کلب
  • لیک ویو پارک
  • ایف-9 پارک
  • ترلائی
  • چھبیس نمبر چونگی
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر ( سہولت: دوپہر 3 بجے تا رات 9 بجے )

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی ایم ٹیگ کے بغیر شہر میں داخل ہونے یا گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔