سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی پہلی جیت-سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق پچ روایتی پنڈی پچ سے مختلف دکھائی دے رہی تھی اور بعد میں اوسانے کا امکان تھا جس سے مدد مل سکتی تھی۔ دوسری جانب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے سیریز کے لیے بھرپور جوش کا اظہار کیا اور کہا کہ وکٹ توقع سے قدرے نرم محسوس ہورہی ہے۔
زمبابوے کی بیٹنگ کارکردگی
زمبابوے نے اننگز کا مضبوط آغاز کیا۔ اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔
- برائن بینیٹ نے 36 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔
- مارومانی نے 22 گیندوں پر 30 رنز بنائے جن میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔
- کپتان سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔
- ریان برل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 147 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستان کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز ٹھیک رہا، تاہم درمیانی اوورز میں چند وکٹیں گرنے کے باوجود ٹیم نے میچ پر گرفت برقرار رکھی۔
پاکستان نے 148 رنز کا مطلوبہ اسکور آخری اوور میں با آسانی حاصل کرلیا اور 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔
پچ رپورٹ
کمنٹری کے دوران بازید خان کا کہنا تھا کہ پچ عام پنڈی پچ کی نسبت کم چمکدار دکھائی دے رہی ہے۔ امکان تھا کہ گیند رک کر آ سکتی ہے۔ تاہم سرد موسم کے باعث اگر اوس پڑتی تو بیٹنگ مزید آسان ہوسکتی تھی۔
