بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا

نومبر 18, 2025 admin

 

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ان سے oath لیا۔

تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکان اسمبلی سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ انہیں یہ ذمہ داری دینے پر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملک کے دفاع کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد 36 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی، جبکہ دو ووٹ مخالفت میں پڑے تھے۔