بریکنگ نیوز

خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز،15خوارج ہلاک

نومبر 18, 2025 admin
خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز،15خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز،15خوارج ہلاک۔سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی، جہاں خارجی سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں کی گئی، جس میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور "عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے