شیخ حسینہ واجد پر مقدمے کا فیصلہ کل متوقع
ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ استغاثہ نے شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
مقدمے میں الزام ہے کہ 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 1400 افراد جاں بحق ہوئے۔
عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ملک میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن” کا اعلان کر رکھا ہے۔
حکومت نے کشیدگی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجی تعینات کر دیے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
