پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان،ڈیزل اور مٹی کے تیل مہنگے
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک یہی رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا، اس سے قبل اس کی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔
