بریکنگ نیوز

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

نومبر 15, 2025 admin
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست- ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں داخلی صورتحال، قومی دفاع اور نوجوانوں کے کردار پر بات چیت کی۔

نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ اساتذہ نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں سرگرم ہیں بلکہ عوام کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اساتذہ کے مطابق یہ نشست طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر اور تجزیاتی سوچ اپنانے کا موقع فراہم کرتی ہے اور نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کی آگاہی دیتی ہے۔

طلبہ نے بھی اظہار خیال کیا کہ پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے دفاع کے عزم کو مضبوط کیا اور انہیں یہ احساس دلایا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تحقیق اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے”۔